یوم مئی پر بھی مزدور سڑکوں پر، مہنگے پیٹرول نے مشکلات بڑھا دیں

Share

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جمعے کو پاکستان میں بھی یوم مئی روایتی انداز میں منایا جارہا ہے لیکن امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے توانائی بحران نے محنت کشوں کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔

پاکستان میں محنت کش طبقہ، خاص طور پر رکشہ اور موٹر سائیکل چلا کر دو وقت کی روٹی پوری کرنے والے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ یوم مئی پر بھی بہت سے محنت کش گھر رہنے کی بجائے روٹی روزی کمانے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محنت کشوں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی اب تک کی بلند ترین قیمت پریشانی کا باعث بن رہی ہے اور پیٹرول کا خرچہ بڑھنے سے ان کی آمدنی میں پانچ سے سات سو روپے تک کمی ہوئی ہے۔

رکشے پر اینٹیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا کر زندگی کا پہیہ چلانے والے تصور علی نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے آمدن کم ہوگئی ہے۔ آج یوم مزدور ہے لیکن چھٹی نہیں کر سکتے کیوں کہ مزدور ایک دن چھٹی کر لے تو دو دن بیوی بچے بھوکے رہیں گے۔‘

محنت کش لیبر قوانین پر عمل نہ ہونے اور مہنگائی میں ناقابل برداشت اضافے کو پریشان کن قرار دیتے ہیں۔

ساتھ ہی ان کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ وہ سکون کا سانس لے سکیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم: وزیر توانائی

منگل مئی 5 , 2026
Share وفاقی وزیر برائے توانائی اويس لغاری نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے اور صورت حال اب معمول پر آ رہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ملک کو ایل این جی […]

You May Like