نجی سکیم کے جو عازمین رہ گئے وہ اب نہیں جا سکیں گے: حکومت پاکستان

Share

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جمعے کو کہا ہے کہ نجی سکیم کے جو حاجی رہ گئے ہیں وہ اب نہیں جا سکیں گے، تاہم اس معاملے میں ملوث پائے گئے افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزارت مذہبی امور کوئی مزید حج کوٹہ نہیں دے رہی، وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ میں جس کی کوتاہی ثابت ہوئی اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم نے رہ جانے والے عازمین کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے، تحقیقاتی کمیٹی جو رپورٹ دے گی اس کے تحت ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کے لیے وزارت مذہبی امور نے بہترین انتظامات کیے ہیں اور 31 مئی کو آخری حج پرواز حجاز مقدس روانہ ہوگی۔

’حج انتظامات کے حوالے سے جو شکایات آ رہی ہیں ان کا ازالہ کیا جا رہا ہے، کھانا فراہم کرنے والی جس کمپنی نے صحیح کام نہ کیا اس کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے اور سرکاری سکیم کے عازمین سے خود مسائل معلوم کئے ہیں۔ وزارت نے بہترین انتظامات کئے ہیں، کھانے، ٹرانسپورٹ اور رہائش سب کچھ اچھا چل رہا ہے، اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہاں پر وزات کے عملے سے رجوع کرے۔‘

ان کے مطابق حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی اور انہوں نے مارچ میں وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دو مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا۔

’حج پالیسی کے تحت پاکستان کا کوٹہ 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ سکیم میں تقسیم کیا گیا، سرکاری سکیم کا کوٹہ مکمل کر لیا گیا۔‘

سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ ’حاجی اپنے 34 ریال واپس لے کر اپنی مرضی سے کہیں سے بھی کھانا کھا سکتے ہیں، مگر ابھی تک کسی بھی حاجی نے یہ آپشن استعمال نہیں کیا۔‘

سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ ’نجی ٹور آپریٹرز کی رقوم غلط سرکاری اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں جس سے بکنگ تاخیر کا شکار ہوئی۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’قصور بتائیں تب دفنائیں گے:‘ وزیرستان میں 5 دن سے بچوں کی لاشوں سمیت دھرنا

اتوار مئی 25 , 2025
Share شمالی وزیرستان میں ایک دھماکے میں قتل کیے جانے والے بچوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی لاشیں اس وقت دفنائیں گے جب ان کا قصور بتایا جائے گا۔ ’چار دن سے ہمارے چار معصوم بچوں کی لاشیں حکام کے سامنے رکھی ہوئی ہیں اور […]

You May Like