خیبر پختونخوا میں پیر کو سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار شدت پسند مارے گئے جبکہ کرک میں نیم فوجی پوسٹ پر ڈرون حملے کے بعد اہلکاروں اور امدادی کارکنوں پر حملوں کے نتیجے میں تین اہلکار جان سے گئے۔  فوج کے […]

وفاقی تحقیقاتی ادارے کراچی نے سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والی خاتون مسافر کی پاکستان آمد پر آج منظم انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق سعودی عرب سے ڈی پورٹ کی گئی بہاولپور کی رہائشی خاتون مسافر گلشن بی بی […]

ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور مارچ کے اوائل میں متوقع ہے۔ عہدیدار کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان ایک عبوری معاہدے تک پہنچنے کا امکان بھی موجود ہے۔ ادھر ایران اور امریکہ […]

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے فٹ بال گراؤنڈ میں رمضان فٹ بال ٹورنامنٹ 2026ء کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان میں متعین متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی اسلام سفارتکاروں، حکام اور تماشائیوں کے ایک بڑے اجتماع کی موجودگی میں آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب میں کویت کے […]

انڈین ایئر فورس کا مقامی سطح پر تیار کردہ ایک اور اور لائٹ کمبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس حادثے کا شکار ہو گیا۔ انڈین اخبار اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے کے بعد طیاروں کے اس بیڑے کی جامع جانچ شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے […]

ایک تازہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ انتہائی طویل دورانیے کی دوڑ (ایکسٹریم اینڈیورنس رننگ) خون کے سرخ خلیات کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور بڑھاپے کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔ دوڑ جسمانی ورزش کی سب سے زیادہ تحقیق شدہ اقسام میں سے ایک ہے، جس کے […]

کراچی پولیس نے رواں ہفتے ایک جیولری کی دکان میں ’ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں کے سٹائل‘ میں ہونے والی 30 کروڑ روپے سے زائد کی چوری میں ملوث چھ رکنی گینگ کو گرفتار کر کے زیورات برآمد کر لیے، جسے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عرفان […]

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق جمعے کو ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں معدنیات اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سٹریٹیجک تعلقات کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق […]

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اس ماہ کے آخر میں تیسرے جائزے سے قبل توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کی معیشت کی مثبت پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے […]

پالتو بلیاں یہ سمجھنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں کہ انسانوں میں چھاتی کا سرطان کیسے پیدا ہوتا ہے؟ یہ بات بلیوں میں سرطان کی متعدد اقسام پر کی جانے والی پہلی تحقیق میں بتائی گئی ہے جس میں ایسی جینیاتی تبدیلیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو انسانوں […]