شاؤمی کی نئی گاڑی، محض دو منٹ میں تقریباً دو لاکھ آرڈر موصول

Share

چینی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی شاؤمی کو اپنی پہلی سپورٹس یوٹیلٹی گاڑی (SUV) کے لیے محض ایک گھنٹے کے اندر تقریباً تین لاکھ پیشگی آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔

کمپنی نے اس پیش رفت کو صنعت کے لیے ایک ’معجزانہ‘ لمحہ قرار دیا ہے۔

شیاؤمی کے بانی اور سی ای او لی جون نے صارفین کے ردعمل پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’یا خدایا! صرف دو منٹ میں ہمیں 196,000 ادا شدہ پری آرڈرز اور 128,000 لاک اِن آرڈرز موصول ہوئے۔‘

انہوں نے جمعرات کی رات گاڑی کے اجرا کے بعد جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہا ’ہم شاید چین کی آٹو انڈسٹری میں ایک معجزہ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔‘

کمپنی کے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے نے بعد ازاں اپنے ویبو (Weibo) اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ پانچ نشستوں والی YU7 ماڈل کے لیے جو253,500  یوان تقریباً (35,000 امریکی ڈالر) سے شروع ہوتی ہے، فروخت کے پہلے گھنٹے میں289,000  پری آرڈرز موصول ہوئے۔

صارفین کے اس شاندار ردعمل کے بعد ہانگ کانگ میں شیاؤمی کے حصص کی قیمت آٹھ فیصد بڑھ کر ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیجنگ میں قائم یہ کمرشل ٹیکنالوجی کمپنی گذشتہ سال اپنےSU7  الیکٹرک وہیکل ماڈل کے ذریعے کار سازی کے میدان میں داخل ہوئی تھی۔

اگرچہ ایسی گاڑیوں میں ذہین ڈرائیونگ کی خصوصیات نے ابتدائی طور پر صارفین کی دلچسپی بڑھائی مگر مارچ میں ایک جان لیوا حادثے کے بعد اس جوش میں کچھ کمی آئی۔

حادثے میں شیاؤمی SU7جو اسسٹڈ ڈرائیونگ موڈ میں تھی، تباہ ہو گئی اور تین طلبہ جان سے گئے۔

چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ نے اس ہفتے تیانجن میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں چین کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ’ایک بڑی صارف مارکیٹ‘ بننا چاہتا ہے اور خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں جیسے اعلیٰ قدر کے سامان کی مانگ بڑھانے کے لیے پالیسیوں پر زور دیا۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایس سی او: انڈیا نے اعلامیہ ’پاکستان نواز‘ قرار دے کر مسترد کر دیا

جمعہ جون 27 , 2025
Share بیجنگ کی جانب سے علاقائی قیادت کی کوششوں کو جمعرات کو اس وقت دھچکا لگا جب انڈیا نے چین کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کو ’پاکستان حامی‘ قرار دے کر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ […]

You May Like