ژوب آپریشن میں مزید 14 عسکریت پسند مارے گئے، کل تعداد 47 ہو گئی: فوج

Share

پاکستان فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ ژوب میں سات اور آٹھ کی درمیانی رات سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 33 عسکریت پسندوں کی موت کے اگلے روز مزید 14 عسکریت پسند مارے گئے جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 47 ہو گئی۔

پاکستان فوج کے ترجمان محکمے آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سات اور آٹھ اگست 2025 کو سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 33 عسکریت پسند مارے گئے تھے، جس کے بعد آٹھ اور نو اگست کی رات سمبازہ کے گردونواح میں پاکستان افغان سرحد کے ساتھ کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق اس آپریشن کے دوران مزید 14 عسکریت پسند مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

یوں اس دو روزہ کارروائی کے دوران مرنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ستائش کی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا ’سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔‘

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کینال پر کپڑے دھوتی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے بچا لیا: سکھر پولیس

ہفتہ اگست 9 , 2025
Share صوبہ سندھ میں ضلع سکھر کے شہر صالح پٹ میں پولیس نے بتایا کہ نارا کینال کے کنارے کپڑے دھوتی ایک خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا۔ تاہم خاتون کا شوہر نہر میں کود کر اپنی بیوی کو بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ صالح پٹ تھانے کے ایس […]

You May Like