کینال پر کپڑے دھوتی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے بچا لیا: سکھر پولیس

Share

صوبہ سندھ میں ضلع سکھر کے شہر صالح پٹ میں پولیس نے بتایا کہ نارا کینال کے کنارے کپڑے دھوتی ایک خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا۔ تاہم خاتون کا شوہر نہر میں کود کر اپنی بیوی کو بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

صالح پٹ تھانے کے ایس ایچ او احمد علی ہالیپوٹو کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شام گاؤں ریاض آباد میں آر ڈی 115 کے مقام پر پیش آیا۔ 

گاؤں کی رہائشی 35 سالہ ہدایتاں میرانی کپڑے دھو رہی تھیں کہ اچانک نہر سے نکلنے والے مگرمچھ نے ان کی ٹانگ دبوچ کر انہیں پانی میں گھسیٹ لیا۔

بچوں اور خواتین کے شور مچانے پر ہدایتاں کے شوہر، حبدار علی میرانی، گھر سے دوڑ کر آئے اور نہر میں چھلانگ لگا دی۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

احمد علی کے مطابق گاؤں کے دیگر افراد بھی ڈنڈے لے کر موقعے پر پہنچے اور مگرمچھ پر وار کر کے خاتون کو اس کی گرفت سے آزاد کرایا۔

مقامی رپورٹر منیر مہر کے مطابق متاثرہ خاتون کو فوری طور پر علاج کے لیے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا، لیکن مبینہ طور پر طبی عملے نے علاج سے انکار کر دیا، جس کے بعد خاتون کے شوہر ان کی مرہم پٹی کروا کے واپس لے گئے۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ کے صوبائی کنزرویٹر جاوید احمد مہر کا کہنا ہے کہ نارا کینال میں مگرمچھ بڑی تعداد میں موجود ہیں، مگر یہ عموماً تیز بہاؤ والے پانی میں نہیں بلکہ ٹہرے ہوئے پانی یا بیک واٹر میں پائے جاتے ہیں اور عام طور پر انسانوں پر حملہ نہیں کرتے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ 2021 میں اسی مقام پر ایک کمسن لڑکی پر مگرمچھ کے حملے کا دعویٰ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے والد نے قتل کیا تھا اور الزام مگرمچھ پر ڈال دیا گیا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایلون مسک کے گروک نے اوپن اے آئی کو شطرنج میں شکست دے دی

ہفتہ اگست 9 , 2025
Share سیم آلٹ مین کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل نے ایلون مسک کے ماڈل گروک کو شطرنج ٹورنامنٹ میں شکست دے دی۔ یہ مصنوعی ذہانت کے بڑے نظاموں کے درمیان اپنی طرز کا پہلا مقابلہ تھا۔ اوپن اے آئی کے او تھری ماڈل نے جمعرات کو منعقدہ کیگل اے آئی […]

You May Like