شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی نگرانی میں نئے میزائل کا کامیاب تجربہ

Share

 شمالی کوریا نے دو نئے فضائی دفاعی میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کی نگرانی بذات خود ملک کے سربراہ کم جونگ اُن نے کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ میزائل اعلیٰ جنگی صلاحیت کے حامل ہیں اور ان میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اس تجربے نے ثابت کیا کہ یہ میزائل ڈرونز، کروز میزائلوں اور دیگر فضائی اہداف کو مؤثر طور پر نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم، میزائلوں کی تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا نے تصدیق کی ہے کہ منگل کے روز تقریباً 30 شمالی کوریائی فوجیوں نے غلطی سے غیر فوجی علاقہ (DMZ) عبور کیا، جس پر جنوبی کوریا نے وارننگ شاٹس فائر کیے۔

ادھر جنوبی کوریا اور امریکہ کی جانب سے بڑی سطح کی مشترکہ فوجی مشقیں پیر سے جاری ہیں جنہیں شمالی کوریا اپنے خلاف خطرہ تصور کرتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر لی جے میونگ کی ملاقات آئندہ پیر کو واشنگٹن میں متوقع ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیل پر پابندیوں کیلئے کابینہ کی حمایت نہ ملنے پر نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ مستعفی

اتوار اگست 24 , 2025
Shareایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی حملوں کے خلاف سخت اقدامات اور اضافی پابندیوں کے لیے کابینہ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ویلڈکیمپ نے اپنے استعفیٰ میں واضح […]

You May Like