وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا دورۂ تیانجن ؛ سی پیک 2.0 کے تحت نئے مواقع پر گفتگو

Share

ایس سی او اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے تیانجن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی پیک 2.0 کے تحت پاکستان–چین تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 پاکستان کی بندرگاہوں، قابلِ تجدید توانائی اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو مضبوط بنانے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے ہوان شینگ نیو انرجی سولر پلانٹ کا معائنہ بھی کیا اور اسے چوتھی صنعتی انقلاب کی سطح کا خودکار منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی جدید توانائی منصوبوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں بایو ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے چین کے تعاون کو اہمیت دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے چینی ٹیکنالوجی اور تجربے سے استفادے کے پلیٹ فارمز بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل سولر اور گرین انرجی کا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جدید ریسرچ سینٹرز قائم کر رہا ہے جو مستقبل کی ترقی کی ضمانت ہوں گے۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے چین کی ایک بڑی جانوروں کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کا بھی معائنہ کیا جس نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کی پیشکش کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں لائیو اسٹاک زرعی معیشت کا مضبوط ستون ہے اور جانوروں کو بیماریوں سے پاک کر کے گوشت کی برآمدات بڑھانا اہم ہدف ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سی پیک 2.0 سے پاکستان اور چین کا تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور یہ شراکت داری خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ میں صحافیوں کے قتل پر عالمی میڈیا کا بلیک آؤٹ، 70 ممالک کے 250 ادارے احتجاج میں شریک

منگل ستمبر 2 , 2025
Shareاسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف دنیا بھر میں طاقتور احتجاج سامنے آیا ہے۔  رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر (RSF) اور عالمی تنظیم آواز (Avaaz) کی اپیل پر 70 ممالک کے 250 میڈیا اداروں نے اپنے فرنٹ پیجز، ویب سائٹس اور نشریات کو بلیک آؤٹ کردیا۔ […]

You May Like