سعودی ایئر لائن کی پاکستان کےلئے پروازوں میں اضافہ، پشاور اور اسلام آباد کےلئے بھی آپریشن کا آغاز

Share

سعودی ایئر لائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے اپنی باقاعدہ پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے پشاور اور اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کردیں۔

ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر 25 اگست 2025 کو افتتاحی پرواز کا خیرمقدم کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر مینزیس آر اے ایس کی جانب سے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں سی آئی پی لاؤنج کے سامنے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA)، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) اور مینزیس آر اے ایس کے حکام نے شرکت کی، فلائی اڈیل اب ہر ہفتے پیر اور بدھ کو ریاض سے پشاور کے لئے دو پروازیں چلائے گی۔

اس سے قبل، گزشتہ روز فلائی اڈیل کی افتتاحی پرواز FAD 651/652 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ یہ پرواز ریاض سے  65 مسافروں کے ساتھ پہنچی اور آمد پر اسے روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔

واپسی کی پرواز پر 172 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی، فلائی ادیل اب ہر اتوار کو ریاض – اسلام آباد – ریاض کے درمیان ہفتہ وار پرواز چلائے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے فلائی اڈیل کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشاور اور اسلام آباد کے لئے ان پروازوں سے فضائی روابط مزید مضبوط ہوں گے، مسافروں کو سہولت ملے گی اور پاکستان و سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔
 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈیا نے سندھ طاس کمیشن کی بجائے سفارتی ذرائع سے سیلاب کی وارننگ دی: پاکستان

پیر اگست 25 , 2025
Share پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو جاری بیان میں بتایا کہ اتوار کو انڈیا نے سندھ طاس کمیشن کی بجائے سفارتی ذرائع سے سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ ترجمان کے بیان میں کہا گیا کہ ’انڈیا (سندھ طاس) معاہدے کی تمام شقوں کا پابند ہے‘ اور […]

You May Like