نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے نیچے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا؛ گردنیں تن سے جدا

Share

نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے نیچے لیٹ کر اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ دونوں میاں بیوی کی گردنیں تن سے جدا ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چیئرمین اسٹاپ کے قریب نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی، جس سے علاقے میں افسوس کی لہر دو ڑ گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی ساجد پاور لومز پر کام کرتا تھا اور اس کی ڈھائی ماہ قبل رضیہ سے شادی ہوئی تھی۔

دونوں میاں بیوی نے مبینہ طور پر ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ٹرین گزرنے کے باعث دونوں کی گردنیں دھڑ سے جدا ہو گئیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے، جب کہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’ایئر کراچی‘ کا فلائٹ آپریشن دو ماہ میں شروع ہونے کا امکان

منگل جون 10 , 2025
Share پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) نے کراچی کی کاروباری برادری کی نجی فضائی کمپنی ’ایئر کراچی‘ کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے بعد نئی ایئر لائن کے پروازوں کا جلد آغاز متوقع ہے۔ ’ایئر کراچی‘ کے شراکت داروں میں شامل […]

You May Like