پنجاب کے بالائی حصوں میں مزید طوفانی بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا

Share

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کے 9 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ شدید بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلابی صورت حال ہے، دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں، لہٰذا تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت، آب پاشی، تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، آندھی و طوفان کی صورت حال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورت حال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں اور ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی، پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی، گرفتار 20 ملزمان جیل روانہ

بدھ اگست 27 , 2025
Share کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امن مارچ کے دوران اشتعال انگیز تقاریر اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار 20 ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ کراچی انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو بنارس چوک پر پی […]

You May Like