مری: جنگلات میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

Share

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملکہ کوہسار مری کے جنگل کی حدود میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

 پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کی ٹیموں نے مری میونسپل فاریسٹ کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

ترجمان کے مطابق احاطہ نور خان میں تجاوزات گرا دی گئیں جبکہ 450 فٹ طویل سرحدی دیوار بھی مسمار کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دیواروں اور عمارتوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں نے مری میونسپل فاریسٹ کے اندر کمرشل تعمیرات کے خلاف بھی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق مری کے قدرتی حسن کے تحفظ اور جنگلاتی زمین کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے یہ مہم جاری رہے گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تائیوان: مرحوم ملازمہ سے کاغذات مانگنے پر فضائی کمپنی کی معذرت

ہفتہ اکتوبر 18 , 2025
Share تائیوان کی ایک فضائی کمپنی نے فوت ہونے والی ایک ملازم سے بیماری کی چھٹی کی درخواست کے کاغذات مانگنے کے بعد معذرت کر لی۔ فضائی کمپنی کی مرحوم اہلکار سے کاغذات مانگنے کے اس واقعے پر ملک میں غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایوا ایئر کی ایک فضائی […]

You May Like