کراچی میں جرائم، بھتہ خوری اور دہشت گردی پرقابو پانے کیلیے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ لائحہ عمل تیار

Share

شہر قائد میں جرائم، بھتہ خوری اور دہشت گرید کے واقعات کی روک تھام کیلیے رینجرز و پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم رینجرز ہیڈ کوارٹرز (سندھ) میں میجر جنرل محمد شمریزاور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقا د کیا گیا۔

کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، تمام ڈی آئی جیز، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

کانفرنس میں شہر کی امن و امان کی مجموعی صورت حا ل کو بہتر بنانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں صوبے میں بالخصوص کراچی کی امن و امان کی مجمو عی صورت حال کو بہتر بنانے اور دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ آپریشن موثر بنانے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس کے دوران خصوصاً بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اسلحے کی غیر قانونی نمائش اوردیگر جرائم کے خلاف موثر اور جامع پلان بنانے کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی اور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے پٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صوبے کے ہر حصے میں ملک دشمن کاروائیوں کی سرکوبی کے لیے بین الصوبائی لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا۔  

ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نیند کی پانچ اقسام دریافت، دماغی مسائل کے علاج میں پیش رفت کا امکان

ہفتہ اکتوبر 11 , 2025
Share سائنس دانوں نے انسانوں میں نیند کی پانچ مختلف اقسام دریافت کی ہیں، جن میں سے ہر ایک کی دماغی سرگرمی کا منفرد نمونہ ہے اور یہ صحت اور رویے پر الگ الگ اثرات ڈالتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ڈپریشن اور بے چینی جیسے مسائل […]

You May Like