’جب ہم لوگوں پر حملہ کرتے ہیں تو ہمیں محتاط رہنا چاہیے‘: صدر ٹرمپ کا اسرائیل کو مشورہ

Share

اسرائیل کی جانب سے قطر پر فلسطینی گروپ حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کے چند دن بعد، اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک پر حملے کی صورت میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

قطر اور اسرائیل مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کے قریبی اتحادی ہیں اور اس وقت تل ابیب اور دوحہ کے تعلقات کو بڑھتی ہوئی دراڑ کا سامنا ہے۔  

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ’قطر ایک بہت بڑا اتحادی ہے۔ اسرائیل اور باقی سب کو ہمیں محتاط رہنا ہو گا۔ جب ہم لوگوں پر حملہ کرتے ہیں تو ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔‘

ٹرمپ نے ابتدا میں دوحہ پر منگل کے حملے پر اسرائیل کی سرزنش کی تھی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے مذاکراتی ٹیمیں غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حملے نے عرب اور مسلم رہنماؤں، جن میں فلسطینی صدر محمود عباس بھی شامل ہیں، کو دوحہ میں اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھا کیا، جہاں قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے دنیا پر زور دیا کہ وہ ’دوہرا معیار استعمال کرنا بند کریں‘ اور اسرائیل کا محاسبہ کریں۔

خلیجی ملک کے دارالحکومت پر اسرائیل کے حملے میں حماس کے پانچ ارکان اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار جان سے گئے تھے۔

قطر میں خطے کا سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ بھی موجود ہے۔  


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان میں کچرے کا نظام اور غیر رسمی ری سائیکلنگ

پیر ستمبر 15 , 2025
Share پاکستان جیسے تیزی سے ترقی پذیر ممالک میں بڑھتی ہوئی آبادی، بے ہنگم شہری توسیع اور بدلتے ہوئے طرزِ زندگی نے شہری کچرے کے انتظام کو ایک سنگین چیلنج بنا دیا ہے۔ یہ مسئلہ محض سڑکوں اور گلیوں کی صفائی تک محدود نہیں بلکہ اس کے گہرے سماجی، ماحولیاتی […]

You May Like