ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی، 13 عسکریت پسند مارے گئے: آئی ایس پی آر

Share

پاکستان فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی میں 13 ’انڈین سرپرستی‘ کام کرنے والے عسکریت پسندوں کو مار ڈالا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران فوج نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے عسکریت پسند مارے گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں بتایا گیا ہے کہ انڈین سرپرستی میں مارے جانے والے عسکریت پسندوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

ان کارروائیوں میں دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش بم حملے کی سہولت کاری، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔

علاقے میں کسی بھی عسکریت پسند کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں 13 عسکریت پسندوں کو ختم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان فوج اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غربت میں 25 فیصد اضافے کی وجہ کرونا، سیلاب، معاشی دباؤ تھا: پاکستانی حکام

بدھ ستمبر 24 , 2025
Share عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ جس عرصے کا اس رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے اس دوران غربت میں واقعی اضافہ ہوا تھا جس کی بڑی وجوہات میں […]

You May Like