لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار رہیں گے: پاکستان ٹی وی

Share

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل نے پیر کو رپورٹ کیا ہے کہ ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاکستان فوج کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر برقرار رہیں گے تاہم خبر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ توسیع کتنی مدت کے لیے ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے طور پر ایک سال کے لیے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات رہے۔

وزارت دفاع کی جانب جاری کی جانے والی تفصیل کے مطابق 30 ستمبر 2024 کو انہوں نے اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

انڈپینڈنٹ اردو کو دستیاب معلومات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے 80 لانگ کورس سے پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر (سوارڈ آف آنر) بھی حاصل کر چکے ہیں۔

ان کا تعلق پاکستان آرمی کی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفینٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفینٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

وہ اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔ انہیں چھ اکتوبر 2021 میں لیفٹینینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

انہوں نے پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے امریکہ پاکستان تعلقات پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے بلوچستان اور وزیرستان کے علاقوں میں فوج کی کمان بھی کی ہے، جو عسکریت پسندوں کے حملوں میں حالیہ اضافے سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان: حقوق انسانی پر اقوام متحدہ کی تحقیقات کا فیصلہ آج

پیر اکتوبر 6 , 2025
Share اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل افغانستان میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزیوں پر شواہد اکٹھے کرنے کے لیے تحقیقات کے آغاز سے متعلق پیر کو فیصلہ کرے گی۔ یورپی یونین کی جانب سے ڈنمارک کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے پر جنیوا میں قائم کونسل […]

You May Like