افغان حکومت کے ’جارحانہ اقدامات‘ کا مؤثر جواب دیا، فیلڈ مارشل کی صدر زرداری سے ملاقات

Share

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بدھ کو صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں افغان سرحد سمیت سکیورٹی کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی اور کہا کہ فوج نے اب تک مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں جانب سے سرحدی چوکیوں پر حملوں کے بیانات سامنے آئے ہیں۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کیے گئے متعدد حملوں کو پسپا کیا گیا ہے۔

حالیہ کشیدگی کے بعد فلیڈ مارشل کی صدر سے یہ پہلی ملاقات تھی، جس کے بعد باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ گیا کہ ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’انہوں نے صدر کو افغان طالبان حکومت کے اشتعال انگیز اور جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی حالیہ سکیورٹی صورتحال اور پاک افواج کی جانب سے دیے گئے مؤثر اور بروقت جواب سے بھی آگاہ کیا۔‘

صدر زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی بھرپور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی سرحدوں کے دفاع اور افغان سرحد کے ساتھ ہونے والے سرحد پار حملوں کو بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنایا۔

’صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔‘

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ سرحد پر افغان طالبان کے خلاف کئی سیکٹرز میں جامع کارروائی کی جا رہی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں بھاری توپ خانے کا استعمال کیا، جس سے افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سعودی عرب، جے سی ایل ٹی 12 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل معرکے کل ہوں گے

بدھ اکتوبر 15 , 2025
Shareسعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں جاری جے سی ایل ٹی 12 کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ کل جمعے کے دن ایونٹ کے دو فائنل میچز کھیلے جائیں گے، جن میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے جذبے سے سرشار اور بھرپور […]

You May Like