اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں: ہسپتال حکام

Share

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں سب سے بڑے فعال الناصر ہسپتال نے بدھ کو بتایا ہے کہ اسے سیز فائر معاہدے کے تحت 15 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہسپتال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’فلسطینی شہدا مزید 15 لاشیں الناصر میڈیکل کمپلیکس پہنچی ہیں۔‘

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس معاہدے کے تحت اب تک کل 285 لاشیں وصول کی جا چکی ہیں۔

امریکی ثالثی میں 10 اکتوبر سے نافذ العمل سیز فائر معاہدے کے تحت اسرائیل اپنے ہر ایک قیدی کے بدلے 15 فلسطینی لاشیں واپس کر رہا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق غزہ کے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹنگ کٹس کی کمی کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں مشکل ہو رہی ہے۔

اس سے قبل حماس نے 13 اکتوبر کو 20 زندہ قیدی اور 21 لاشیں واپس کی تھیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس بعض اوقات نامکمل باقیات دے رہا ہے، جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ وسیع تباہی کی وجہ سے لاشیں ڈھونڈنا مشکل ہے۔

اس 20 نکاتی منصوبے کے اگلے مراحل میں بین الاقوامی استحکامی فورس (International Stabilization Force) کے قیام کی تجویز شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے منگل کو دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ غزہ میں بننے والی کسی بھی فورس یا ادارے کو سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کی قانونی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میری ٹائم ایکسپو: پاکستانی ڈرونز اور بغیر پائلٹ کے دفاعی سسٹمز کی دھوم

جمعرات نومبر 6 , 2025
Share ٹیکنالوجی میں ترقی کے باعث مستقبل کی جنگیں اب مصنوعی ذہانت اور خودکار نظاموں کی مدد سے چلنے والے ہتھیاروں سے لڑی جائیں گی۔ یہ پیغام ہے کراچی میں جاری پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا، جہاں دنیا بھر سے بحری صنعتوں کے ماہرین اور دفاعی شعبے […]

You May Like