سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آ گیا

Share

سعودی عرب میں منگل 17 فروری کو رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، بدھ 18 فروری کو وہاں پہلا روزہ ہوگا۔ 

سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ بدھ 18 فروری 2026 کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یاد رہے سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں تمام مسلمانوں سے منگل 17 فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

 بیان میں درخواست کی گئی  تھی کہ ’جو کوئی بھی چاند اپنی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کرے، وہ قریب ترین عدالتی مرکز میں اپنی گواہی ریکارڈ کرائے۔‘

سلطنتِ عمان میں ماہِ رمضان کا آغاز 19 فروری کو ہو گا۔

پاکستان میں بھی رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے 18 فروری کو اجلاس ہو گا، جو اسلامی مہینے شعبان کا 29واں دن ہو گا۔

چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری یا 20 فروری کو ہو سکتا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

باجوڑ میں چیک پوسٹ پر حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار جان سے گئے

منگل فروری 17 , 2026
Share پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ باجوڑ میں ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 11 اہلکار جان سے گئے جب کہ 12 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ باجوڑ میں عسکریت پسندوں نے پیر کو سکیورٹی فورسز کی […]

You May Like