وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے اور یہ تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے اور اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صدرمملکت سے کرغزستان کے ہم منصب کی ملاقات، تجارت و معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق

جمعرات دسمبر 4 , 2025
Shareصدر مملکت آصف علی زرداری اور کرغزستان کے صدر صدر ژپاروف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت و معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔ صدر آصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدر صدر ژپاروف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی اور اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر […]

You May Like