میرٹھ: کروڑوں روپے مالیت کا بیل ’ودھایک‘ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

Share

بھارتی شہر میرٹھ میں قائم آئی آئی ایم ٹی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے تین روزہ آل انڈیا فارمرز فیئر میں آٹھ کروڑ بھارتی روپے (25 کروڑ پاکستانی روپے مالیت سے زیادہ) مالیت کے بیل نے میلہ لوٹ لیا۔

’ودھایک‘ نامی بیل نے میلے میں ملک بھر سے آئے تمام کسانوں اور جانور پالنے والوں کی توجہ کھینچ لی۔

کالے رنگ کے اس بیل کے مالک پدما شری ایوارڈ یافتہ نریندرا سنگھ ہیں جن کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ودھایک اپنے نام کی طرح ہے۔ جسامت میں مضبوط اور ظاہر میں متاثر کن اور بے مثال ہے۔ یہ مراہ نسل کا ہے۔

میلے میں ہریانہ، پنجاب، دہلی، اترکھنڈ، راجھستان اور مدھیا پردیش کے کسانوں نے حصہ جو اپنے ساتھ اپنے بہترین جانور لے کر آئے تھے۔ لیکن ودھایک کے تمام توجہ اپنی جانب کرلی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

برطانیہ سے چوری گاڑی بظاہر سمندری راستے سے پاکستان پہنچی: حکام

جمعہ اکتوبر 10 , 2025
Share کراچی پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا ہے کہ برطانیہ سے چوری شدہ سیاہ رینج روور کی زمینی راستے سے پاکستان منتقلی ممکن نہیں، اس لیے شبہ ہے کہ اسے کسی بحری راستے سے سمگل کیا گیا […]

You May Like