راولپنڈی، گوجرخان روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

Share

راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے پنڈی گوجرخان روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق شخص گاڑی کے اندر پھنسا ہوا تھا جسے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔

زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن میں دو ایمبولینس اور ایک ایمرجنسی وہیکل نے حصہ لیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

پیر نومبر 10 , 2025
Share پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’تحریک تحفظ آئین پاکستان‘ (ٹی ٹی اے پی) نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ہفتے کو حکومت کی جانب سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں ترمیمی بل پیش کیے جانے کے […]

You May Like