ایران – ترکی سرحد پر ملنے والی لاش پاکستانی نوجوان کی ہے: سفارت خانہ

Share

ایران میں پاکستانی سفیر  مدثر ٹیپو نے اتوار کو ایکس پر ایک بیان میں ایران میں پاکستانی نوجوان ارمان اللہ کی موت کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے بیان میں بتایا کہ ارمان اللہ سے متعلق ایک فیس بک پوسٹ کے بعد پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ارمان اللہ کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کیں۔ 

سفیر کے مطابق ارمان اللہ کا انتقال ایران–ترکی سرحد کے قریب شہر خوئی میں ہوا جبکہ ان کی میت اس وقت ایک مقامی ہسپتال میں محفوظ ہے۔

مدثر ٹیپو کے مطابق ابتدائی معلومات سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ ان کی موت شدید سردی اور برف باری کے باعث ہوئی۔

انہوں نے کہا اس بات کا قوی شبہ ہے کہ وہ انسانی سمگلرز کا شکار بنے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا کہ سفارت خانے کا ارمان کے خاندان سے رابطہ ہو گیا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ لاش جلد از جلد پاکستان منتقل کی جائے۔ 

سفارت خانے نے ارمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی اسمگلرز کے فریب اور گھناؤنے جرائم سے خود کو محفوظ رکھیں۔

پاکستانی سفارت خانے اس وقت متحرک ہوا جب ولی اللہ معروف نامی صارف نے فیس بک پر ایک تفصیلی پوسٹ میں کہا کہ فوت ہونے والا نوجوان ارمان اللہ ولد رحمان اللہ ہے، جو ضلع نوشہرہ، خیبرپختونخوا کے علاقے اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھتا تھا۔

پوسٹ کے مطابق ارمان اللہ 27 اکتوبر، 2025 سے لاپتہ تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبر پختونخوا میں دو الگ کارروائیاں، 9 عسکریت پسند مارے گئے

اتوار دسمبر 21 , 2025
Share پاکستان فوج نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی کارروائیوں میں نو عسکریت پسندوں کو مار دیا۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 دسمبر، 2025 کو عسکریت […]

You May Like