خیبر پختونخوا میں دو الگ کارروائیاں، 9 عسکریت پسند مارے گئے

Share

پاکستان فوج نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی کارروائیوں میں نو عسکریت پسندوں کو مار دیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 دسمبر، 2025 کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار عسکریت پسند مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید پانچ عسکریت پسند مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مرنے والوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا اور یہ عسکریت پسند سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی مزید عسکریت پسند کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کرسمس

اتوار دسمبر 21 , 2025
Shareدسمبر کی ایک سہانی شام، میں کراچی کے فائیواسٹار ہوٹل کی لابی میں بیٹھا، سامنے سجے ہوئے کرسمس ٹری کو غور سے دیکھ رہا تھا۔ روشنیوں کی چمک، خوش گوار موسیقی اور ماحول کی رنگینی دِل کو بھا رہی تھی کہ اچانک ایک خیال ذہن میں آیا، اس برس کرسمس […]

You May Like