کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر دھماکہ، 11 افراد کی اموات، 31 زخمی

Share

بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں منگل کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کے باہر بم دھماکے میں 11 افراد جان سے گئے اور 31 زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کے بعد ہسپتال منتقل کیے گئے 11 افراد کی اموات ہوئی ہیں اور 31 افراد زخمی  ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھی 11 افراد کی اموات اور کم از کم 40 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

اس سے قبل ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر وسیم بیگ نے ہسپتال منتقل کی جانے والے پانچ افراد کی اموات اور 29 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان غلام نبی مری نے اینڈپیڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ دھماکہ سریاب روڈ پر واقع شاہوانی سٹیڈیم کی کار پارکنگ میں اس وقت ہوا جب جسلہ ختم ہوا اور پارٹی کارکنان سٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے۔

غلام نبی مری کے مطابق حملہ خود کش لگتا ہے تام سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ نیشنل پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ  سردار اختر مینگل تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور دیگر پارٹیوں کے رہنماء جلسہ گاہ سے نکل چکے تھے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق حکومت نے شاہوانی سٹیڈیم میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محکمہ داخلہ بلوچستان نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایک بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہہ کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اداروں سے تعاون کریں۔

منگل کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے بزرگ اور ممتاز قوم پرست رہنما سردار عطااللہ مینگل کی برسی کے موقع پر جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جلسے میں بلوچستان کے مختلف پارٹیوں کے سربراہ اور نمائندے شریک تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہوانی سٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔‘

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے، ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کو الرٹ رہے اور زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتنے کی کی ہدایت کی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیلی ریزرو فوجیوں کا غزہ پر قبضے کے خلاف بغاوت، ڈیوٹی پر آنے سے انکار

بدھ ستمبر 3 , 2025
Shareتل ابیب: اسرائیل کے سیکڑوں ریزرو فوجیوں نے غزہ شہر پر قبضے کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیوٹی پر حاضر ہونے سے انکار کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کو تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریزرو فوجیوں نے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی جنگ […]

You May Like