خلا کیلئے روانہ ہونیوالا راکٹ لانچ ہوتے ہی گر کر تباہ

Share

جنوبی کوریا کی ایرو اسپیس کمپنی اِنواسپیس کا ہینبِٹ-نینو راکٹ پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد کریش کر گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق راکٹ شمال مشرقی برازیل میں واقع لانچنگ پیڈ سے خلا کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ یہ جنوبی کوریا کی پہلی کمرشل اسپیس لانچ تھی۔

یہ حادثہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 13 منٹ پر پیش آیا اور کمپنی کی جانب سے جاری لائیو اسٹریم میں دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق لانچ کے کچھ لمحوں بعد ہی راکٹ نے کنٹرول کھو دیا اور تقریباً ایک منٹ کی پرواز کے بعد سیفٹی زون میں جا گرا۔

کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور تعین کیے گئے حفاظتی احاطے کے باہر کچھ نقصان نہیں ہوا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چاند پر ایٹمی بجلی گھر لگانے کا روسی منصوبہ

جمعرات دسمبر 25 , 2025
Share روس مبینہ طور پر اگلی ایک دہائی میں چاند پر ایٹمی بجلی گھر قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس بڑے منصوبے کا مقصد روس کے قمری خلائی پروگرام اور چین کے ساتھ مشترکہ تحقیقی سٹیشن کو بجلی فراہم کرنا ہے جب کہ عالمی طاقتیں چاند پر تحقیق […]

You May Like