بنگلادیش سے متعلق ٹوئٹ کیوں ہٹائی؟ سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے سچ بتا دیا

Share

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلادیش کو نکالنے کے حوالے سے کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے فیصلے کی وجہ بتا دی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بدسلوکی کا نشانہ بننے کے بعد اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب بنگلادیش کا نکال کر میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے بعد جیسن گلیسپی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلہ سازی کے عمل سے متعلق سوال پوچھا۔

Jason Gillespie deleted his post on X today in which he questioned the ICC for not allowing Bangladesh to play outside India. 😯🤔 Why @dizzy259 ? pic.twitter.com/WyA4Qwdhmr
— CricFollow (@CricFollow56) January 25, 2026

ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں جیسن گلیسپی نے پوچھا تھا ’کیا آئی سی سی بتائے گا کہ بنگلادیش انڈیا سے باہر اپنے میچز کیوں نہیں کھیل سکتا؟ ماضی میں بھارت نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے سے انکار کیا تھا تو ان کو پاکستان سے باہر میچز کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی۔ کیا کوئی یہ منطق سمجھا سکتا ہے؟‘

پوسٹ کے بعد سابق فاسٹ بولر کو انتہائی منفی اور بدسلوکی پر مبنی کمنٹس موصول ہونا شروع ہوئے جس کے بعد انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے پوچھا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا تو گلیسپی نے جواب دیا کہ انہیں ایک سادہ سا سوال پوچھنے پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا، اس لیے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے جان بوجھ کو بچوں کو اپنا عادی بنایا؟

منگل جنوری 27 , 2026
Share امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اس ہفتے شروع ہونے والا ایک تاریخی مقدمہ یہ قانونی مثال قائم کر سکتا ہے کہ آیا سوشل میڈیا کمپنیوں نے جان بوجھ کر اپنے پلیٹ فارمز بچوں کو عادی بنانے کے لیے تیار کیے تھے؟ کیلی فورنیا کی ریاستی عدالت میں منگل […]

You May Like