کراچی، جھگڑے میں فائرنگ کے دوران سینئر پیرا میڈیکل اسٹاف جان کی بازی ہار گیا

Share

شہر قائد کے علاقے پیرآباد نصرت نگر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 28 سالہ پیٹر یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، جو عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔

اہلِ خانہ کے مطابق مقتول داؤ یونیورسٹی اسپتال میں سینئر پیرامیڈیکل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا اور دو بچوں کا باپ تھا۔

اہلِ خانہ نے بتایا کہ واقعے کے روز پیٹر یعقوب جھگڑے کے بعد صلح کروانے کے لیے گیا تھا، تاہم اس دوران فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ آج مقتول کی بیٹی کی سالگرہ بھی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو ایک گولی پیٹ میں لگی، جبکہ واقعے میں دو ملزمان نے فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غیر رسمی ریٹیل معیشت، پوشیدہ طاقت، دستاویزی چیلنج

پیر دسمبر 29 , 2025
Shareپاکستان کی گلیوں، بازاروں اور محلوں میں شام ڈھلتے ہی جو معاشی سرگرمی عروج پر ہوتی ہے، وہ ملک کی غیر رسمی ریٹیل معیشت کی اصل تصویر پیش کرتی ہے،کریانہ اسٹورز، ریڑھی بان،گھریلوکاروبار،چھوٹے تھوک فروش اور اسٹریٹ وینڈرز روزمرہ ضروریات کی فراہمی میں کلیدی کردار اداکرتے ہیں، مگر یہ وسیع […]

You May Like