سانگھڑ: مچھلی کا وہ حلوہ جسے آپ ’کھائیں گے تو بار بار آئیں گے‘

Share

مچھلی کو عموماً نمکین ڈش کے طور پر کھایا جاتا ہے لیکن سانگھڑ میں مچھلی کا میٹھا حلوہ بھی بنایا جاتا ہے، جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے۔

یہ حلوہ بنانے والے جبار ملاح کہتے ہیں کہ ’اگر آپ اسے کھائیں گے تو بار بار آئیں گے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ اس میں طاقتور چیزیں ڈالی جاتی ہیں، جیسے ڈرائی فروٹ اور دیسی گھی، جس کے باعث یہ بہت ذائقہ دار ہوتا ہے۔

جبار کے مطابق ان کا مچھلی کا حلوہ کھانے نہ صرف سانگھڑ سے بلکہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے بھی لوگ آنے لگے ہیں۔ اس کی قیمت تقریباً پانچ ہزار روپے فی کلو ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ہمارے پاکستان کی پہچان بن گئی ہے۔ ’جو بھی کھاتا ہے، وہ کہتا ہے کہ جبار بھائی آپ نے جو فارمولا تیار کیا ہے، کسی نے بھی تیار نہیں کیا ہو گا۔‘

بقول جبار: ’یہ حلوہ طاقتور بھی ہے، صحت کے لیے اچھا بھی ہے اور ذائقہ دار بھی ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹک ٹاک پاکستان میں کنٹنٹ دریافت کا ترجیحی پلیٹ فارم: کمپنی

جمعرات جنوری 8 , 2026
Share ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ صارفین اب اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ایک ’ویڈیو فرسٹ‘ سرچ انجن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، خاص طور پر جب وہ معلومات کو بصری انداز میں اور تیزی سے سمجھنا چاہتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جعمرات کو جاری […]

You May Like