کراچی، بلدیہ گلشن میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

Share

شہر قائد کے علاقے بلدیہ گلشن مزدور میں ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان شہری زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور الامدینہ بریانی شاپ کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ 

زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ افضل ولد اصغر کے نام سے کی گئی۔

واقعے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا علاقہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا: رپورٹ

جمعہ جنوری 9 , 2026
Share برسلز میں قائم آزاد اور غیر منافع بخش تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) کا کہنا ہے کہ پاکستان 2021 میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک رہا ہے اور جنگ بندی کے باوجود عسکریت پسندوں کے حملے […]

You May Like