پنجاب میں پہلی بار شتر مرغ کی افزائش نسل کا آغاز 

Share

پنجاب میں پہلی بار وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایات پر جنگلی حیات کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت شتر مرغ کی افزائش نسل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سفاری پارک میں شترمرغ کی افزائش نسل کے جدید مرکز نے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

شتر مرغ کی نسل بڑھانے کے لئے انڈوں کی ہیچری میں افزائش نسل کا آغاز کیا گیا ہے۔ شترمرغ کے انڈوں کو الیکٹرک بس کے ذریعے ہیچری میں پہنچایا جاتا ہے۔ پھر شتر مرغ کے انڈوں کو بیماریوں سے پاک کرنے کے لئے سپرے اور صفائی کے عمل سے گزارا جاتا ہے اور پھر انڈوں کا وزن اور دیگر معلومات کا ڈیٹا مرتب کیا جاتا ہے۔ 

لاہور کے سفاری پارک میں اس آزمائشی منصوبے کے بعد پنجاب شتر مرغ کی پیداوار میں خودکفیل ہو جائے گا۔ پارک میں پروان چڑھنے والے شتر مرغ پنجاب کے دیگر چڑیا گھروں میں بھی بھجوائے جائیں گے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے لاہور سفاری پارک اور منصوبے میں شریک تمام ٹیم کو شاباشی دی اور کہا کہ پنجاب کی جنگلی حیات کا تحفظ اور فروغ ماحولیاتی توازن بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: کمسن بچی پانی کی بالٹی میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ اکتوبر 4 , 2025
Shareجوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں قائم رہائشی عمارت کی دوسری منزل کے فلیٹ میں پانی کی بالٹی میں گر کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے بتایا کہ واقعے […]

You May Like