جنوبی وزیرستان دھماکہ: زخمی ہونے والے جے یو آئی رہنما چل بسے

Share

جنوبی وزیرستان میں پولیس نے ہفتے کو بتایا کہ گذشتہ روز ایک بم دھماکے میں زخمی ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیئر رہنما مولانا سلطان محمد وزیر ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ 

جمعے کو وانا بازار میں مولانا سلطان محمد مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے نصب (آئی ای ڈی) مواد پھٹنے پر زخمی ہو گئے۔

بعد ازاں انہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، جہاں آج وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے۔

پولیس سٹیشن وانا کے ایس ایچ او اللہ نواز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ’محض ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ اعتدال پسند، پرامن اور جمہوری فکر پر حملہ ہے۔‘

مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق ’باجوڑکے بعد جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص کے حامل خطے میں حریت پسند اور امن کے داعی علما کو پے در پے نشانہ بنایا جانا تشویش ناک سلسلہ ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق چھ ماہ قبل جے یوآئی – جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم وانا میں بم دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 

اس سے قبل ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی وانا ہی میں ایک دہشت گرد حملے میں جان سے گئے تھے۔ 

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ’ایسے علما کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ بندوق کی بجائے دلیل، نفرت کی بجائے محبت اور انتشار کی بجائے امن کے داعی ہے۔ 

’جے یو آئی ملک میں امن، مذہبی ہم آہنگی، جمہوری اقدار اور آئینی بلادستی کے کے لیے اپنی جدوجہد استقامت کے ساتھ جاری رکھے گئی، چاہے اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پریں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عراق کا پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی کا اظہار

ہفتہ جنوری 10 , 2026
Share پاکستان فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں بتایا کہ عراق نے جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں اور سپر مشاق تربیتی طیاروں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پاکستان فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اس بیان کے مطابق پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل […]

You May Like