تھائی لینڈ: ٹرین پر کرین گرنے کم از کم 22 اموات، 30 زخمی

Share

تھائی لینڈ میں بدھ کو تیز رفتار ریل لائن پر کرین ایک مسافر ٹرین پر گر گئی جس سے حکام کے مطابق کم از کم 22 افراد جان سے چلے گئے۔

ناکھون رتچاسیما صوبے کے ایک مقامی پولیس سربراہ تھاچاپون چناونگ نے اے ایف پی کو بتایاکہ ’22 افراد جان سے گئے اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔‘

یہ واقعہ بدھ کو صبح 9:00 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ریل نیٹ ورک بنانے کے لیے استعمال ہونے والی کرین دارالحکومت بنکاک کے شمال مشرق میں ناکھون رتچاسیما میں ایک مسافر ٹرین پر گر گئی۔

ناکھون رتچاسیما کے صوبائی محکمہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ’ایک کرین ٹرین پر گر گئی جس کے نتیجے میں وہ پٹری سے اتر گئی اور آگ لگ گئی۔‘

مقامی میڈیا کی طرف سے نشر ہونے والی لائیو فوٹیج میں امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ کی طرف بھاگتے ہوئے دکھایا گیا۔

ناکھون رتچاسیما کے صوبائی محکمہ نے کہا کہ ٹرین بنکاک سے Ubon Ratchathani صوبے جا رہی تھی۔

وزیر ٹرانسپورٹ فیفت رتچاکیت پرکارن نے کہا کہ ٹرین میں 195 افراد سوار تھے اور حکام مرنے والوں کی شناخت کے لیے جلدی کر رہے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تھائی لینڈ میں 5.4 ارب ڈالر کا ایک تیز رفتار ریل نیٹ ورک تعمیر کیا جا رہا ہے جسے بیجنگ کی حمایت حاصل ہے اور کا مقصد چین کے وسیع ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ کے بنیادی ڈھانچے کے اقدام کے حصے کے طور پر 2028 تک لاؤس کے راستے بنکاک کو چین  سے جوڑنا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد: مقامی حکومت آرڈیننس، سول سوسائٹی کی شدید مخالفت

بدھ جنوری 14 , 2026
Share وفاقی دارالحکومت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں آرڈیننس کے ذریعے کی گئی حالیہ ترامیم پر شہریوں، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ بدھ کو کولیشن 38 کی جانب سے جاری کردہ بیان میں نئے قانون کے تحت […]

You May Like