کویت، قطر کا ایران سے داغے گئے کروز میزائل، ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

Share

کویت اور قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے فائر کیے گئے مزید کروز میزائل اور ڈرونز مار گرائے ہیں۔

کویت کی فوج نے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو کروز میزائل اور 13 ڈونز مار گرائے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ کروز میزائلوں اور ڈرونز کو مروجہ طریقہ کار کے تحت روکا گیا اور بغیر کسی جانی اور مالی نقصان کے کارروائی کی گئی۔

ادھر قطر نے بیان میں کہا کہ آج ایران کی جانب سے فائر کیے گئے کئی ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا اور اس دوران کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

قطر کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح افواج نے خدا کے فضل سے فائر کیے گئے تمام ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنایا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’کوئی ماں جگر کا ٹکڑا دفن نہ کرے‘: جنگ نے غزہ کی خواتین کی زندگی کیسے بدلی؟

جمعرات اپریل 2 , 2026
Share اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے بعد غزہ کی خواتین کی زندگی پہلے ہی ڈرامائی طور پر تبدیل ہو چکی تھی۔ فروری میں ان کی زندگی مزید متاثر ہوئی جب امریکہ اور اسرائیل نے مل کر فروری میں ایران پر حملہ کر دیا۔ یہ کہنا مبالغہ نہیں ہو […]

You May Like