قازقستان کے صدر پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

Share

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف منگل کو پاکستان کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس دو روزہ دورے میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی  قازقستان کے صدر  ہمراہ ہو گا جس میں سینیئر وزرا اور دیگر حکام شامل ہوں گے۔

دو روزہ دورے کے دوران صدر توکایوف اپنے پاکستانی ہم منصب  آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے باضابطہ مذاکرات کریں گے جبکہ اس کے علاوہ  وہ پاکستان، قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

وزرارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے، تعاون کو مزید وسعت دینے کے نئے مواقع پر غور کرنے، خصوصاً تجارت، نقل وحمل، علاقائی وعوامی روابط اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون کے امکانات کاجائزہ لینے کا بھرپورموقع فراہم کرے گا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس دورے سے ایک روز قبل اسلام آباد میں پاکستان اور قازقستان نے تعلیم کے شعبے میں 8 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط  کیے جن کا مقصد مشترکہ تحقیقی تعاون، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلے، مشترکہ تعلیمی پروگراموں اور استعداد بڑھانے کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

سرکاری میڈیا ریڈیو پاکستان کے مطابق ان مفاہمتی یادداشتوں پر اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے جس میں قازقستان کے 25رکنی وفد نے شرکت کی۔

دونوں ممالک نے تعلیمی شعبے کے ذریعے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تین سال میں 50 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی، ملک کو پانی کا شدید بحران

منگل فروری 3 , 2026
Share اس مہینے کے شروع میں جب ارشد ملک نے کابل کا دورہ کیا تو افغان دارالحکومت کے ارد گرد ہندو کش کے پہاڑی سلسلے پر ایک نظر دوڑانے سے وہ تشویش کا شکار ہو گئے۔   سیو دی چلڈرن ایشیا کے علاقائی ڈائریکٹر نے دی انڈیپینڈنٹ کو بتایا کہ ’شہر […]

You May Like