پشاور زلمی نے بابراعظم کو ریٹین اور صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن سے قبل کھلاڑیوں کی ریٹینشن سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے اپنے کپتان بابر اعظم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور صائم ایوب دونوں کا شمار پشاور زلمی کی پلاٹینم کیٹیگری میں ہوتا ہے، تاہم پی ایس ایل قوانین کے مطابق ہر فرنچائز ایک کیٹیگری میں صرف ایک ہی کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہے۔ اسی وجہ سے پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کو ترجیح دیتے ہوئے صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صائم ایوب اب پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں تمام فرنچائزز کے لیے دستیاب ہوں گے جہاں دیگر ٹیمیں انہیں اپنی اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے بولی لگائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے فرنچائزز آج اپنے ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست حتمی شکل دیں گی جس کے بعد پلیئرز آکشن کے مراحل کا آغاز کیا جائے گا۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’مودی نے ملک بیچ دیا:‘ امریکی ٹیرف معاہدے پر انڈیا میں کڑی تنقید

منگل فروری 3 , 2026
Share انڈین قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے منگل کو گذشتہ رات اعلان کردہ انڈیا امریکہ تجارتی معاہدے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی نے انڈیا کے مفادات پر سمجھوتہ کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو فروری کو انڈین […]

You May Like