کراچ، خونی ڈمپر کا ایک اور وار، موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

Share

شہر قائد میں ایک اور نوجوان ڈمپر کی بھینٹ چڑھ گیا ، سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق و زخمی ہونے والے نوجوانوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، ترجمان چھیپا شاہد چوہدری کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ شہباز ولد ستار اور زخمی کی 20 سالہ حسینین ولد یامین کے نام سے کی گئی۔ 

متوفی کورنگی نمبر 4 سو کوارٹر کا رہائشی اور 4 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا جبکہ وہ چمڑے کے دستانے بنانے کا کام کرتا تھا ۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اے آئی جلد ہی صرف ایک وائس نوٹ سے گلے کے سرطان کی تشخیص کے قابل ہوگی

جمعرات اگست 14 , 2025
Share ایک نئی تحقیق کے مطابق مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) یا اے آئی جلد ہی صرف ایک وائس نوٹ کی مدد سے یہ بتانے کے قابل ہو جائے گی کہ کسی مریض کو گلے کا سرطان ہے یا نہیں۔ سائنس دانوں نے ایسے مردوں کی آوازیں ریکارڈ کیں جن کے […]

You May Like