پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تربیت سے دفاعی صلاحیت مضبوط بنا رہی ہے، وزیر توانائی سندھ

Share

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے جرات، بہادری اور عزم و استقلال کی جو مثال قائم کی، وہ ہماری قومی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

وزیر توانائی نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فضائیہ نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ قوم کے حوصلے بھی بلند کیے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم ایم عالم جیسے دلیر پائلٹس نے اپنی صلاحیت اور شجاعت سے دنیا کی عسکری تاریخ میں سنہری نقوش چھوڑے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں اور ہمیں یہ یاد دہانی کراتی ہیں کہ وطن کی حفاظت سب سے مقدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی، اعلیٰ تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنا رہی ہے۔ قوم اپنے ان شاہینوں پر فخر کرتی ہے جو ہر مشکل وقت میں ڈٹ کر وطن کے دفاع کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھ میں 9 ستمبر کو طغیانی کا خدشہ، رضاکارانہ نقل مکانی جاری: وزیر اعلیٰ

اتوار ستمبر 7 , 2025
Share پاکستان میں سیلابی ریلے صوبہ پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد صوبہ سندھ کی جانب بڑھ رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے کے نہری نظام میں شدید طغیانی نو ستمبر کو متوقع ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا […]

You May Like