بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست کردی

Share

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے کرکٹ کے مفاد میں بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کی درخواست کر دی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں صدر بی سی بی محمد امین الاسلام نے کہا  ’پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ کرکٹ کے فائدے کے لیے 15 فروری کوبھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں‘۔

بی سی بی سربراہ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کی حمایت میں پاکستان کی انتہائی بلندکوششوں سے ہم بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ہماری بھائی چارگی ہمیشہ فروغ پاتی رہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی، آئی سی سی اور دیگرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چیلنجز پرقابو پانے کی کوششوں میں مثبت کردارادا کرنے پرپی سی بی،آئی سی سی اور تمام متعلقہ فریقین کا شکریہ۔

بی سی بی نے خاص طور پرپی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی،بورڈ اورپاکستان کے کرکٹ پرستاروں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے عرصے کے دوران پی سی بی نے مثالی اسپورٹس مین شپ اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے بی سی بی کے صدرنے بیان پاکستان کے مختصر دورے کے بعد جاری کیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہزادہ ولیم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

پیر فروری 9 , 2026
Share برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے پیر کے روز سعودی عرب کا اپنا پہلا سرکاری دورہ شروع کیا اور دارالحکومت ریاض پہنچے۔ ریاض آمد پر شہزادہ ولیم کا استقبال سعودی حکام نے کیا جن میں ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز بھی شامل تھے۔ برطانیہ […]

You May Like