روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار

Share

پہلے عالمی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت صف آرا ہوں گے۔

قومی ویمن ٹیم کی کپتان نرما رفیق نے بھارت کے خلاف میچ میں بہتر نتائج پیش کرنے کی توقع ظاہرکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکا کے خلاف 221 رنز کی شاندار فتح نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کر دیے اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے جانے والے افتتاحی عالمی کپ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف کوئی وکٹ گنوائے بغیر 331 رنز بنائے. آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ آل راونڈر مہرین علی نے محض 78 گیندوں پر ناقابل شکست 230 رنز کی اننگ کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 18 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ اگلے روز چوتھے میچ میں قومی ویمن بلائنڈ ٹیم کا آسٹریلیا سے میچ ہوگا جبکہ 20 نومبر کو پاکستان کا امریکا سے ٹکراؤ ہوگا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں: وزارت صحت غزہ

ہفتہ نومبر 15 , 2025
Share غزہ میں وزارت صحت نے ہفتے کو تصدیق کی کہ اسے امریکہ کی ثالثی میں سیز فائر معاہدے کے تحت 15 مزید فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ملنے والی کل لاشوں کی تعداد 330 ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارت […]

You May Like