کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی جاری، ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

Share

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو کچلا جس کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  کلفٹن شون سرکل کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا جبکہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ حماد کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی نوجوان 24 سالہ حسیب کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او بوٹ بیسن راشد علی نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈائیور فدا حسین کو گرفتار کر کے ٹریلر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران میں حکومت کی تبدیلی ’بہترین عمل‘ ہوسکتا ہے: صدر ٹرمپ

ہفتہ فروری 14 , 2026
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ’بہترین عمل‘ ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی مشرق وسطیٰ میں ’زبردست طاقت‘ موجود ہو گی کیوں کہ پینٹاگون نے خطے میں دوسرا طیارہ بردار جہاز بھیج دیا ہے۔ ٹرمپ […]

You May Like