خیرپور، قومی شاہراہ پر بس اور ٹرالر میں ہولناک تصادم، 11 جاں بحق، 6 شدید زخمی

Share

ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں اب تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ریسکیو اداروں کی مدد سے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سینئر افسران بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایس پی خیرپور کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 آئی جی سندھ نے زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے دوران راستوں کو کلیئر رکھنے اور اطراف کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک کی بحالی اور روڈ کلیئرنس کا عمل جاری ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکا کا نمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف

اتوار فروری 15 , 2026
Shareآئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں امریکا نے نمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔ چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ موناک […]

You May Like