پاکستان اور افغانستان کے متعدد علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ

Share

پاکستان اور افغانستان کے کئی علاقوں میں جمعے کی شام 5.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.8 شدت کا یہ زلزلہ کابل سے تقریباً 130 کلومیٹر شمال مشرق میں آیا۔

ابتدائی طور پر پاکستان اور افغانستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پاکستان میں جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پشاور، مالاکنڈ، لوئر دیر،  ہنگو، کوہاٹ، باجوڑ، سوات، بونیر، شانگلہ، شمالی وزیرستان شامل ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان صوبہ بامیان اور صوبہ وردک کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

اس سے قبل گذشتہ سال اگست میں بھی افغانستان کے مشرقی حصے میں آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے نے پہاڑی ڈھلوانوں پر آباد دیہات کو تباہ کر دیا تھا اور 2,200 سے زائد افراد جان سے گئے تھے۔

چند ہفتوں بعد شمالی افغانستان میں آنے والے 6.3 شدت کے ایک اور زلزلے میں کم از کم 27 افراد کی موت ہوئی تھی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مسجد الاقصیٰ میں رمضان کی پہلی نماز جمعہ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت

جمعہ فروری 20 , 2026
Share مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ماہ رمضان کے پہلے جمعے کی نماز میں ہزاروں مسلمان شریک ہوئے جن میں مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینی بھی شامل تھے۔ مسلمانوں کے لیے مکہ اور مدینہ کے بعد تیسرا سب سے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں غزہ […]

You May Like