شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، ایک شخص کی موت، 16 زخمی

Share

صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں پولیس نے بتایا کہ جمعے کی شام ایک چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔ 

شمالی وزیرستان پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ میران شاہ کے مصروف روڈ پر چشمہ چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ اہلکار کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ تاہم یہ دھماکہ اس وقت پر ہوا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے آج ہی ’خیبر‘  کے نام سے تازہ کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

 

پاکستانی حکومت نے اس اعلان پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 

شمالی وزیرستان میں اتحادالمجاہدین نامی اتحاد، جس میں حافظ گل بہادر کا دھڑا بھی شامل ہے، ماضی میں مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔

 

پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور حکومت اس کا ذمہ دار ٹی ٹی پی کو ٹھراتی ہے۔ یہ تنظیم پاکستان کے اندر بھی سرگرم ہے اور افغانستان کی سرزمین سے بھی کارروائیاں کرتی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسلام آباد، افغانستان کی طالبان حکومت پر الزام لگاتا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہی ہے، تاہم کابل اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

افغانستان کی جانب سے پاکستانی فضائی حملوں کے جواب میں سرحدی کارروائی شروع ہونے کے بعد گذشتہ جمعرات سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔

اسلام آباد نے اس کے جواب میں سرحدی علاقوں میں جوابی کارروائیاں کیں اور نئے فضائی حملے بھی کیے، جن میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سابق امریکی فضائی اڈہ بگرام، دارالحکومت کابل اور جنوبی شہر قندھار شامل ہیں۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے بتایا کہ سرحد پر جاری لڑائی کے باعث ایک لاکھ سے زیادہ افغان اور ہزاروں پاکستانی اپنے گھروں سے بے دخل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق ’افغانستان اور پاکستان کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے کیونکہ سرحد کے ساتھ فعال لڑائی جاری ہے اور دونوں ممالک میں اندرونی نقل مکانی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔‘

ادارے نے خبردار کیا کہ ’اندازاً افغانستان میں 115,000 افراد اور پاکستان میں تقریباً 3,000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جم سپلیمنٹ نیند کی کمی کا سبب بن سکتے ہیں: تحقیق

جمعہ مارچ 6 , 2026
Share سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ جم میں ورزش سے پہلے استعمال کیے جانے والے سپلیمنٹس نوجوانوں اور کم عمر بالغ افراد میں نیند کے دورانیے کو خطرناک حد تک کم کرنے سے جڑے ہو سکتے ہیں۔ ورزش سے پہلے لیے جانے والے کسی […]

You May Like