پاکستانی وزیر داخلہ افغان ہم منصب سے ملاقات کے لیے کابل پہنچ گئے

Share

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو کابل پہنچ گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افغانستان کے نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محسن نقوی کے ہمراہ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور افغانستان میں پاکستان کے نمایندہ خصوصی محمد صادق بھی موجود تھے۔

اس دورے کے دوران پاکستانی وزیر داخلہ اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ملاقات کریں گے جس میں سکیورٹی اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

طالبان دور حکومت کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرکاری سطح کی ملاقاتیں

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

29 نومبر 2022 حنا ربانی کھر کا دورہ کابل

پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی نے کابل کا ایک روزہ دورہ کیا۔

افغان نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام ہنفی، وزیر خارجہ امیر خان متقی وغیرہ سے ملاقاتیں کیں۔

تجارت، نقل و حمل، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کے معاملات زیرِ بحث آئے۔

21–23 مارچ 2025 پاکستانی نمائندہ خاصوصی کی کابل کانفرنس میں شرکت

پاکستان کے افغانستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کابل کا دورہ کیا اور طالبان کے سرکاری وزیر خارجہ امیر خان متقی اور وزیر تجارت نورالدین عزیز سے ملاقاتیں ہوئیں۔

مذاکرات میں امن و سلامتی، تجارت، ٹرانزٹ، مواصلات اور لوگوں کے باہمی روابط پر تبادلہ خیال ہوا۔

19 اپریل 2025 نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کابل دورہ

یہ پاکستان کا طالبان دور حکومت کے دوران سب سے اعلیٰ سطح کا دورہ تھا۔

اس میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے سکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان پناہ گزینوں کی واپسی پر تبادلہ خیال ہوا۔

30–31 مئی 2025 کراچی سہ فریقی ملاقات، سفارتی اپ گریڈنگ کا فیصلہ

بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کی مشترکہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان سفارتی مشنز کی سطح کو چارج ڈی افیئرز سے ایمبیسیڈرز تک بڑھائیں گے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں مرد و خاتون کا قتل، دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے:علما کونسل

اتوار جولائی 20 , 2025
Share وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں ایک مرد اور خاتون کے قتل کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے کر اتوار کو اس میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے جبکہ پاکستان علما کونسل نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ […]

You May Like