ایشیا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کیلیے پاکستان کے بوائز و گرلز اسکواڈز کا اعلان

Share

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایشیاء انڈر12 ٹیم مقابلوں کے ساتھ ایشیاء ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے پاکستان کے بوائز و گرلز اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایونٹ 11 سے 18 اپریل 2026 تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہوگا۔

اس سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 9 سے 11 مارچ 2026 تک اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس میں منعقد کیے گئے۔

ٹرائلز میں قومی رینکنگ اور حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر آٹھ لڑکوں اور پانچ لڑکیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

بوائز ٹیم میں محمد ایان، محمد فیضان اور مصطفیٰ عزیر رانا کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ ایم ابراہیم حسین گل کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح گرلز ٹیم میں شہنور عمر، شہرین عمر اور وجیہہ فاطمہ کو ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ دعا یوسف قریشی کو ریزرو پلیئر کے طور پر رکھا گیا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے آئندہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی اور مستقبل میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے: پاکستان

ہفتہ مارچ 14 , 2026
Share پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں علاقائی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے جدہ میں […]

You May Like