ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Share

پاکستان نے ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپین شپ کےگروپ بی کے دوسرے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو1-4 کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول منصور احمد نے 12 ویں منٹ میں کیا۔ دوسرا اور تیسرا گول بھی منصور احمد نے 32 ویں اور 45 ویں منٹ میں اسکور کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پاکستان کا چوتھا گول محمد عبداللہ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں اسکور کیا۔

دوسرے ہاف میں  پاکستان کا پانچواں گول محمد عبداللہ ہی نے59 ویں منٹ میں کیا۔

مالدیپ کی جانب سے پہلا گول علیان احمد نے 42 ویں منٹ میں اور دوسرا گول محمد شایان نے 70 ویں منٹ میں کیا۔

پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں بھوٹان کو0-4  سے شکست دی تھی۔

گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ پیر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایشیا کپ: بھارت کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جمعہ ستمبر 19 , 2025
Shareایشیا کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ہرشت رانا اور ارشدیپ […]

You May Like