بارش کے باعث لاہور وائٹس کا خواب ادھورا رہ گیا، ایبٹ آباد فائنل میں پہنچ گیا

Share

پشاور میں کھیلے جانے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا اور بالآخر منسوخ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں ایبٹ آباد کی ٹیم پوائنٹس اور بہتر اوسط کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ گئی۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور وائٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 194 رنز بنائے اور ایبٹ آباد کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور وائٹس کی جانب سے عمران ڈوگر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ محمد اخلاق نے 42، فرحان یوسف نے 33 جبکہ محمد محسن نے 24 رنز اسکور کیے۔

ایبٹ آباد کی جانب سے شہاب خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 28 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم بارش کے باعث ایبٹ آباد کی اننگز کا آغاز ہی نہ ہو سکا اور امپائرز نے طویل انتظار کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس طرح ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق ایبٹ آباد کی ٹیم بہتر پوائنٹس اور رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

اب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں ایبٹ آباد کا مقابلہ کراچی وائٹس سے ہوگا، جس کے بعد شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران جنگ کے باعث صدر ٹرمپ کا دورہ چین موخر کرنے کا فیصلہ

بدھ مارچ 18 , 2026
Share امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے بیجنگ کے ایک اہم اور متوقع دورے کو مؤخر کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’ہم اس ملاقات […]

You May Like