ثقلین مشتاق کی پلیئنگ الیون میں شاداب، بابر، شاہین سمیت کون کون جگہ نہ بناسکا؟

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر پروگرام کے دوران میزبان نے ثقلین مشتاق سے پوچھا کہ نیوزی لیںڈ کیخلاف اپنی پلیئنگ الیون بتائیں۔

جس پر انہوں نے ازراہ طنز مزاحیہ انداز میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا میری پلیئنگ الیون میں چیدہ، میدہ، بالا، اکو، فیما، چھیما، ہیرا، نکو، موٹو، ٹونی، بلو اور بارہواں کھلاڑی پپو شامل ہیں۔

Saqlain Mushtaq Laughs Off Pakistan’s Unusual Playing XI#T20WorldCup #GameOnHai #FeelTheThrill #PTVSports pic.twitter.com/mejbYbp3MV
— PTV Sports (@PTVSp0rts) February 19, 2026

ان کے اس جواب پر وہاں موجود سب ہی ہنس پڑے اور سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ یہ ریکارڈ ہوگیا ہے۔

ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ جتنی کچھڑی مچ چکی ہے تو اب یہ ٹرائی کرلینا چاہیے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان اور افغانستان کے متعدد علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ

جمعہ فروری 20 , 2026
Share پاکستان اور افغانستان کے کئی علاقوں میں جمعے کی شام 5.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.8 شدت کا یہ زلزلہ کابل سے تقریباً 130 کلومیٹر شمال مشرق میں آیا۔ ابتدائی طور پر پاکستان اور افغانستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع […]

You May Like