چنیوٹ میں انوکھی چوری: زیر زمین سرنگ کھود کر چور چاول کی بوریاں لے اڑے

Share

صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں چوری کا ایک نرالا واقعہ پیش آیا، جس میں تین باپ بیٹوں نے اپنے گھر سے قریبی گودام تک 100 فٹ لمبی زیر زمین سرنگ کھودی اور تقریباً دو لاکھ روپے مالیت کا چاول لے اڑے۔

ایک ملزم واردات کے بعد کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار ہوا، جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

یہ عجیب اور دلچسپ واردات ضلع چنیوٹ کے علاقے لنگرانہ میں پیش آئی، جہاں تفتیشی افسر محمد ساجد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’ملزم ملک شیر اور اس کے دو بیٹوں ندیم اور ریحان نے اپنے گھر سے قریبی گودام تک 100 فٹ سے زیادہ لمبائی کی سرنگ کھودی اور چاول کی 20۔25 بوریاں چوری کیں۔

چوری کیے گئے چاول کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ملزم ندیم سرنگ والی واردات کا پتہ چلنے سے قبل ہی منشیات کے ایک الگ مقدمے میں گرفتار ہو گیا تھا۔

چوری کا نشانہ بننے والے چاول کے تاجر فاروق طاہر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’منگل کو مزدوروں نے گودام میں پڑی سینکڑوں دھان (چاول) کی بوریوں میں سے کچھ اٹھانا شروع کیں تو انہیں ایک جگہ زمین میں گڑھا نظر آیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’گودام میں ایک طرف سے چاول کی 20۔25 بوریاں بھی کم تھیں۔‘

انہوں نے کہا بتایا کہ ’مزید دیکھنے پر 100 فٹ سے زیادہ لمبی سرنگ نظر آئی جو ایک گھر کے کمرے میں ختم ہو رہی تھی۔‘

فاروق طاہر نے کہا کہ معلوم ہوا کہ سرنگ کے دوسرے سرے پر موجود گھر ملک شیر نامی شخص کا ہے، جو اپنے بیٹوں ریحان اور ندیم کے ہمراہ وہاں رہائش پذیر ہے۔

لنگرانہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ثبوت اکٹھا کیے اور اپنی نگرانی میں زیر زمین سرنگ کو بند کروا دیا ہے۔

فاروق طاہر نے کہا کہ ملزمان نے ان کے گودام سے چوری کی گئی دھان آگے فروخت کر دی ہے۔ 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران کا ترکی، مصر اور پاکستان پر علاقائی ہم آہنگی پر زور

جمعرات مارچ 19 , 2026
Share ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات کو ترکی، مصر اور پاکستان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک بات چیت میں علاقائی ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایرانی فوج نے اپنی توانائی کے […]

You May Like